بلوچستان: مختلف واقعات میں 3 افراد جانبحق، تین زخمی

110

بلوچستان کے شہر خضدار اور زیارت میں دو مختلف واقعات میں تین افراد جانبحق اور تین زخمی۔

ٹی بی پی کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر خضدار میں قومی شاہراہ پر جھالاوان کمپلیکس کے قریب ٹریکٹر اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب زیارت میں ناناصاحب زیارت کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان موقع پر جانبحق جبکہ اسکا چوٹا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت بابو ولد دولتانی کے نام سے ہوئی ہے۔