بلوچستان : آواران فورسز کے ہاتھوں گرفتار شخص نامعلوم مقام پہ منتقل

114
File Photo

بلوچستان کے علاقے آواران سے فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق آج صبح فورسز نے آواران کے علاقے بزداد میں چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت ڈاکٹر فقیر جان ولد میر دوست کے نام سے ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ آواران بلوچستان کے ان علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں پہ فورسز کا آپریشن عرصہ دراز سے تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔

علاقائی زرائع کا کہنا ہے کہ آئے روز کے چھاپوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے مجبوری کی حالت میں نقل مکانی بھی کی ہے کیونکہ درجنوں لوگوں کو فورسز ہر ماہ اٹھا کر اپنے کیمپوں میں قید کرتے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان گرفتار شدگان میں سے بعد میں چند ایک کو رہا کیا جاتا ہے جبکہ کئی لوگوں کی مسخ شدہ لاشیں بھی شہراور ویرانوں سے برآمد ہوئیں ہیں ۔