کوئٹہ : ارباب ہاوس میں بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس کی، عوامی نیشنل پارٹی نے حکومت سازی کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کردی، باپ کو 21 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی۔
(دی بلوچستان پوسٹ – ویب ڈیسک)
اے این پی کے اضغر خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رابطے کے بعد پارلیمانی گروپ کا اجلاس ہوا، ہم جمہوری لوگ ہیں، جمہوری تقاضوں کے تحت بڑی سیاسی جماعت کی حمایت کی ہے، پارٹی فیصلے کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کا فیصلہ کیس ہے۔
اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان پسماندہ صوبہ ہے گزارشات رکھی ہیں، سی ہیک پر تخت لاہور نیبلوچستان کونظر انداز کیا، بلوچستان میں امن وامان پر توجہ دیناہوگی، اصغر خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو یکساں ترقی دینا ہوگی۔
اس موقع پر باپ کے صدر جام کمال خان کا کہنا تھا کہ ہماری اور اے این پی کی فکر ایک ہے،سیاسی عمل میں حکومت سازی میں کامیابی مل رہی ہے، جام کمال خان نے کہا کہ تحریک انصاف سے امید ہے کہ بلوچستان کو ترقی میں مدد کرے گی۔
بلوچستان عوامی پارٹی تمام جماعتوں سے رابطے کرے گی، جام کمال خان کا کہنا تھا کہ مشاروتی عمل میں ہر ایک کے پاس جائینگے، ماضی میں وفاق کی طرف سے بلوچستان کیلئے صرف زبانی باتیں کی گئی، عمران خان سے توقع ہے کہ وہ بلوچستان پر بھرپور توجہ دینگے۔