ایران کو اپنی سرگرمیوں کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی – امریکہ

189

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کو یہ دکھانا چاہتا ہے کہ اسے اپنی سرگرمیوں کی حقیقی معنوں میں بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات کے اپنے دورے میں کیا۔

 عرب کے سکائی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ بدستور اس غلط طرز عمل کو جاری رکھنے کے لیے ایران کی مالی استعداد کو روکنے پر مرکوز رہے گی۔

پومپیو نے کہا کہ اس میں پابندیوں کا ایک سلسلہ بھی شامل ہے ، جن کا ہدف ایرانی عوام نہیں ہیں ، بلکہ اس کی بجائے ہمارا واحد مقصد و مشن ایرانی حکومت کو یہ باور کرانا ہے کہ ان کا تباہ کن طرز عمل قابل قبول نہیں ہے۔

امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے متحدہ عرب امارات کے اپنے اس مختصر دورے میں ابوظہبی کے طاقت ور ولی عہد محمد بن زید النہان سے بھی ملاقات کی۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں تہران کے خلاف سخت تر موقف اختیار کیا ہے جس میں ایران کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام پر عالمی معاہدے سے علیحدگی بھی شامل ہے۔