عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یار ولی کی پریس کانفرنس
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یار ولی نے ولی باغ چارسدہ میں پریس کانفرنس میں انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انتخابات میں پاکستان آرمی، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت نے ملکر دھاندلی کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کو نہیں بلکہ پورے پشتون قوم کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے انتخابی عمل کی شفافیت پر تعفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ٹوٹل پول ہونے والے 211 ووٹوں میں سے پاکستان تحریک انصاف کے 311 ووٹ کہاں سے نکلے؟
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے ہر پولنگ اسٹیشن میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کا بندہ موجود تھا ۔محمود خان اچکزئی
اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ ہارون بلور کو مارنا نہیں چاپیئے تھا بلکہ انہیں بھی ایسے ہی ہرانا چاہیئے تھا جیسے مجھے ہرایا گیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف 30 جولائی کو ہر ضلع میں احتجاج ہوگا، ہم باچا خان کے پیروکار ہے اس لئے پُرامن احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا یہ لڑائی سب کی لڑائی ہے اور سب کو مل کر ایک ہی مؤقف اپنانا ہوگا، جبکہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کےبعد مشترکہ لائحہ عمل کااعلان کیا جائے گا۔