آواران: فورسز کی چوکی پر حملہ

162

آواران میں مسلح افراد کا فورسز کی چوکی پر حملہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع آواران میں نامعلوم افراد نے فورسز کی چوکی پر حملہ کر کے نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آواران کے علاقے ذرانکولی میں گذشتہ روز نامعلوم افراد نے فورسز کی چوکی کو آتش گیر اسلحہ سے حملہ کر کے نشانہ بنایا، حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔