آواران سے متعدد افراد گرفتاری بعد نامعلوم مقام پہ منتقل

226

آواران سے فورسز نے متعدد افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق آواران کے علاقے پیراندر ریلگ سے فورسز نے چھاپہ مار کر متعدد لوگوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

گرفتار ہونے والے افراد میں الہی بخش ولد واحد، رحیم بخش ولد دلمراد، عبدالحئی ولد میر محمد ، عبدالسلام ولد میر محمد ، نورا ولد میر محمد ، سیری  ولد ہارون،، جنگان ولد سیری ، عبدالواحد ولد ابراہیم، یار محمد ولد ابراہیم، سلیم ولد وشدل، نصیر ولد ابراہیم ، ایاز ولد نورا، شیر محمد ولد غلام محمد ، بشیر احمد امداد اور اعظم  سمیت دیگر 20  شامل ہیں ۔

علاقائی زرائع کے مطابق گرفتاری کے بعد تمام افراد کو فورسز نے آواران کے مرکزی کیمپ منتقل کردیا ۔

اہل علاقہ نے الزام عائد کیا کہ دوران چھاپہ فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لینے کے بعد خواتین و بچوں پر تشدد کی ۔

واضح رہے کہ آواران و آس پاس کے پہاڑی علاقوں سے فورسز عام آبادی کو اپنے کیمپوں کے قریب منتقل ہونے کی دھمکی دے رہا ہے تاکہ آنے والے الیکشن میں زیادہ سے زیادہ لوگ ووٹ کاسٹ کرسکیں ۔

اس سے قبل اسی علاقے سے پانچ  سو ووٹ لیکر قدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کے ممبر بنے اور پھر وزیر اعلی بھی منتخب ہوئے ۔