آواران: آپریشن میں مصروف فورسز پر حملہ

122

آواران آپریشن میں مصروف پاکستانی فوج پر مسلح افراد کا حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول اطلاعات کے مطابق ضلع آواران کے علاقے مالار کہن و گرد نواع میں آپریشن میں مصروف فورسز پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے شدید نوعیت کا حملہ کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح سے فورسز نے ضلع آواران کے علاقے مالار کہن سمیت گرد و نواع کے علاقوں میں بھی فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس میں فورسز کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے اور انہیں فضائی کمک بھی حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق شام ڈھلتے ہی آپریشن میں مصروف فورسز پر نامعلوم افراد کی جانب سے بڑے اور چھوٹے ہتھیاروں سے شدید نوعیت کے حملے کیے گئے ہیں جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق بھاری ہتھیاروں کی فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سے پورا علاقہ گونج اٹھا ہے۔