خضدار: ٹریفک حادثے میں 2 افراد جانبحق، 2 زخمی

99

خضدار: کار الٹنے کے باعث دو افراد جانبحق، دو زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خضدار میں پیر عمر کے قریب ٹریف حادثے کے نتیجے میں دو افراد جانبحق اور دو زخمی ہوگئیں.

ذرائع کے مطابق حادثے میں علی نواز مینگل اور جمعہ خان جتک جانبحق جبکہ فقیر محمد اور نصراللہ شدید زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد میں بلوچستان یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کا ڈرائیور علی نواز بھی شامل ہے.

انتظامیہ کے مطابق ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال خضدار منتقل کیا گیا.