گوادر : فورسز کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی

168

گوادر میں فورسز کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات گئے دیر گوادر کے علاقے جیونی میں  گنز چیک پوسٹ کے قریب موٹر سائیکل پر فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو زخمی کردیا ۔

زخمی ہونے والے نوجوانوں کی شناخت زکریا اور عثمان کے نام سے ہوئی جو جیونی ہی کے رہائشی ہیں ۔

مقامی زرائع کے مطابق دونوں شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔