گوادر سے ماورائے عدالت گرفتاری کے بعد دو افراد لاپتہ
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گوادر سے مزید دو افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ کئے گئے.
تفصیلات کے مطابق گوادر سے محسن نامی نوجوان کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا گیا جبکہ جامع مسجد فیضان مدینہ سے اعتکاف پر بیٹھے ایک اور نوجوان کے لاپتہ کیئے جانے کی اطلاعات ہیں.
علاقائی ذرائع کے مطابق فیضان مسجد سے لاپتہ ہونے والا نوجوان موسیٰ ایک مچھلی فروش کا بیٹا ہے.
واضح رہے خوف کی وجہ سے لاپتہ افراد کے اہلخانہ ان اغواء نما گرفتاریوں پر خاموش ہیں، جس کہ وجہ سے تفصیلات معلوم کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہے.