گزین مری آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑینگے

275

نوابزادہ گزین مری آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مرحوم بلوچ قوم پرست رہنماء نواب خیر بخش مری کے صاحبزادے اور سابق صوبائی وزیر داخلہ گزین مری نے کوہلو پی بی 9 کیلۓ فارم وصول کرلیا ہے اور وہ آزاد امیدوار کی حثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہےہیں۔

یاد رہے کہ گزین مری کافی عرصے سے دبئی میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے اور وہ گزشتہ سال ہی بلوچستان واپس آئے تھے۔