کیچ: فورسز کیجانب سے 2اسکولوں پر قبضہ، چوکیاں قائم

166
center
فائل فوٹو

ضلع کیچ میں فورسز نے 2اسکولوں کو اپنے قبضے میں لیکر چوکیاں قائم کردیں

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے پیدارک میں 2مختلف اسکولوں کو اپنے قبضے میں لیکر چوکیاں قائم کردیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے پیدارک، گورکوپ میں لڑکیوں کے اسکول پر فورسز نے قبضہ کرکے اپنی چوکیاں قائم کردیں، جبکہ 23جون کو فورسز نے جمک گورکوپ میں لڑکوں کے اسکول کو بھی اپنے قبضے میں لیکر کیمپ میں تبدیل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان میں اسکول اور فوجی چوکیاں – دی بلوچستان پوسٹ رپورٹ

واضح رہے میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی متعدد اسکولوں کو پاکستانی فورسز نے اپنے قبضے میں لیکر فوجی چوکیوں میں تبدیل کردیا تھا، اس سے قبل بلوچستان کے مختلف دیہی علاقوں خاص طور پر مشکے، ٓآواران اور مکران کے علاقوں میں اب تک درجنوں اسکولوں کو فوجی کیمپوں میں تبدیل کیا جاچکا ہے۔