کیچ اور آواران میں فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کر لی

100

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ بارہ جون کو سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں فوجی کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے  مزید کہا کہ بارہ جون ہی کو ضلع آواران کے علاقے جھاؤ کوہڑو میں کاشی وڈھ کے مقام پر سرمچاروں نے فوجی چوکی پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ از حملے میں تین فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ 13 جون کو ضلع کیچ کے علاقے مند میں شہید سالم کوہ پر قائم پاکستانی آرمی چوکی پر راکٹوں سے حملہ کر کے فورسز کو شدید نقصان پہنچایا۔

ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔