کوئٹہ: پولیس وین پر فائرنگ سے 1 اہلکار ہلاک 2 زخمی

273

کوئٹہ میں پولیس وین پر نا معلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک، 2 زخمی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ مین ارباب کرم خان روڈ پر فاروق مسجد کے سامنے کھڑے پولیس وین پر نا معلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے مین ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ جن کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت کانسٹیبل سعید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔