کوئٹہ و پنجگورٹریفک حادثات میں 1شخص جانبحق، تین زخمی

147

کوئٹہ اور پنجگور میں ٹریفک حادثات میں ایک شخص جانبحق، ۳زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ اور پنجگور میں دو مختلف واقعات میں 1شخص جانبحق اور تین زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق مچھ پل کے قریب موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 22 سالہ موٹرسائیکل سوار امان اللہ ولد سعداللہ خوندی سکنہ بروری روڈ کوئٹہ موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ 25سالہ سفر خان ولد جمال خان خوندی سکنہ بروری روڈ کوئٹہ زخمی ہو گئے ، لاش اور زخمی شخص کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیاہے۔

دریں اثناء پنجگور میں فیضوک چوک پر گاڑی کے ٹکرے سے دو افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت شاکر اور سمیع اللہ سکنہ عیسیٰ کے نام سے ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فور طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔