کوئٹہ :فورسز کی فائرنگ سے خاتون و بچے سمیت چار افراد ہلاک

451

کوئٹہ میں فورسز کا خاتون و 5 سالہ بچے سمیت 4  مسلح افراد کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہلاک کرنے کا دعوی۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سے متصل علاقہ دشت تیرامیل میں فورسز ذرائع کے مطابق ایک مکان پر چھاپہ مارنے کے بعد وہاں موجود مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی ۔

فورسز کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ بیان کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 اہلکار زخمی جبکہ خاتون و 4 سالہ بچے سمیت 4 افراد بھی بھی مارے گئے ۔

فرنٹیر کور بلوچستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جن دو مسلح افراد کو مقابلے کے بعد قتل کیا وہ گذشتہ روز کوئٹہ میں لیویز اہلکاروں پر حملے میں ملوث تھیں ۔

تاہم ابھی تک فورسز کے دعووں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہ ہوسکی ۔