کوئٹہ: اغواء کی گئی لڑکی بازیاب، اغواء کار گرفتار

714

جتک اسٹاپ کوئٹہ سے اغوا کی گئی لڑکی بی بی(ع)بڑیچ بازیاب اور اغواءکار گرفتار۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لیویز فورس نے پشین یارو میں خفیہ اطلاع پر گھر پر چھاپہ مار کر سنگین جرائم میں ملوث اغوا کار کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری کی خصوصی ہدایات اور خفیہ اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر مہران بلوچ اور تحصیلدار عبدالمالک ترین کی سربراہی میں لیویز فورسنے کاروائی کر کے ڈسٹرکٹ پشین لیویز کو سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم ہارون کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم اغوا برائے تاوان، سمگلنگ اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ ملزم ہارون کے گھر پر چھاپہ مارکر اس کے گھر سے گزشتہ روز کوئٹہ جتک اسٹاپ سے اغوا کی گئی لڑکی بی بی(ع)بڑیچ کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔