کاہان میں ریموٹ کنٹرول بم حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں. بی ایل اے

162

کوہستان مری میں پاکستانی فورسز کا آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری ہے، بم حملے میں فورسز کو نشانہ بنایا. بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوہستان مری میں پاکستانی فورسز کا آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ ضلع کوہلو کے تحصیل کاہان میں کئی دنوں سے قابض پاکستان آرمی و ایف سی کی مشترکہ جارحیت کے خلاف بلوچ سرمچار مسلسل مزاحمت اور جوابی حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات کو ہمارے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فورسز کے کانوائے پر کاہان کے علاقے ‘ شمینی’ میں ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں پاکستان آرمی کی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

آزاد بلوچ نے کہاکہ پاکستانی فورسز نے علاقے کو مختلف اطراف سے محاصرے میں لے رکھا ہے اور بلوچ سرمچار ہر محاذ پہ ان پر حملے کر رہے ہیں۔ آزاد بلوچ نے کہا کہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی اس ریموٹ کنٹرول بم حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ جنگ بلوچ قومی آزادی اور بلوچ ریاست کی آزاد حیثیت کی بحالی تک جاری رہے گی۔