پنجگور: ایک شخص کی تشدد شدہ لاش برآمد

322

بلوچستان کے علاقے پنجگور سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے چکل سے ایک شخص کی تشدد شدہ لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت شبیراحمد کے نام سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مزکورہ شخص کو ایک روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کر لیا تھا جس کی لاش آج چکل کے مقام پر برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی جاتی ہے۔