نوشکی: پہاڑی علاقوں میں جاسوس طیاروں کی پروازیں، آپریشن کا خدشہ

367

نوشکی اور گردونواح کے علاقوں میں جاسوس طیاروں کی پروازیں، آپریشن کا خدشہ

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ نوشکی کے مطابق نوشکی اور گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں جاسوس طیاروں کی غیر معمولی پروازیں دیکھنے میں آئی ہیں.

تفصیلات کے مطابق نوشکی، قلات اور خاران کے پہاڑی علاقوں میں پاکستانی فورسز کی جاسوس طیاروں کی غیر معمولی پروازیں دیکھنے میں آئی ہیں.

مقامی افراد نے فورسز کی جانب سے ان علاقوں میں فوجی آپریشن کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ گذشتہ دو دنوں سے ان علاقوں میں جاسوس طیاروں کی غیر معمولی پروازیں دیکھی گئی ہے.

واضح اس سے قبل بھی ان علاقوں میں متعدد بار فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا ہے جبکہ دوران آپریشن عام آبادیوں کو نشانہ بنانے کی بھی خبریں موصول ہوتی رہی ہیں.