نوشکی: مختلف واقعات میں 6 افراد زخمی

236

نوشکی: ٹریفک حادثات اور فائرنگ کے واقعہ میں مجموعی طور پر 6 افراد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ نوشکی کے مطابق نوشکی میں مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 6 افراد زخمی ہوئیں، جن میں سے 2 شدید زخمی ہوئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق نوشکی شہر سے متصل کلی شریف خان میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے رحیم داد ولد جانو خان پر فائرنگ کردی، جنہیں شدید زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کیا گیا.

دریں اثناء دو ٹریفک حادثات میں کمسن بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئیں.

تفصیلات کے مطابق کلی صاحبزادہ کے قریب سائیکل اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ شہر کے اندر موٹر سائیکل کے حادثے میں دو کمسن موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول ہسپتال نوشکی منتقل کرکے طبی امداد دی گئی.