بلوچستان: نجی تعلیمی اداروں کے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

188

نجی تعلیمی ادارے 13 جون تا 20 جون تک بند رہینگے۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان پرائویٹ سکولز گرینڈ الائنس کے ترجمان نذر بڑیچ نے کہاہے کہ صوبہ بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں عید الفطر کے موقع پر تعطیلات 13 جون بروز بدھ تا 20 جون تک ہونگے۔ جس کا فیصلہ گذشتہ روز گرینڈ الائنس کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں نجی تعلیمی اداروں کے متعلق دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے جن کی تفصیل بعد میں جاری کی جائے گی۔