میسی کو ممکنہ خطرات کیوجہ سے اسرائیل میں ہونے والا میچ منسوخ

229

سیاسی دباؤ اور میسی کو ممکنہ خطرات کیوجہ سے ارجنٹائن کا اسرائیل کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ

فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کے سربراہ جبریل رجوب نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ارجنٹینا حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ دوستانہ میچ سے گریز کریں ۔

واضح رہے جبریل رجوب نے فلسطینی بچوں کو میسی کے شرٹس جلانے کا کہا تھا۔

اسکے علاوہ فلسطین میں دوستانہ میچ اور میسی کے خلاف دھمکی آمیز بینرز بھی لگائے گئے تھے۔

ان سب وجوہات کی بنا پر ارجنٹینا کی حکومت نےاسرائیل کے ساتھ ہونے والے دوستانہ میچ کو منسوخ کر نے کا اعلان کر دیا ہے.