مہر گل مری کی عدم بازیابی پر عید کے دن ریلی نکالیں گے : اہلخانہ

306

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہر گل مری کے اہل خانہ نے مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگر مہر گل مری کو رہا نہ کیا گیا عید کے دن سریاب سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالیں گے اگر پھر بھی رہا نہ کیا گیا تو ہم سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ مہر گل مری ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ہے 2015 کے درمیانی شب اٹھایا گیا ہے اور اب تک لا پتہ ہے ہم ان کی بازیابی کے لئے اعلیٰ حکام کے پاس گئے اور ملک کے اعلیٰ ادارے کے سربراہ کو خط بھی لکھا تا ہم اس کے باوجود ہمیں کوئی شنوائی نہیں ہوئی تمام تر ھالات کے بعد ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم اعلیٰ حکام سے اپیل کر تے ہیں کہ مہر گل مری کو جلد ازجلد بازیاب کرائے اگر نہ کیا گیا عید کے دن سریاب سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالیں گے اگر پھر بھی رہا نہ کیا گیا تو ہم سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔