مند: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

186

مند میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔

ٹی بی پی ویب نیوزڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مند میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے وحید ولد ابراہیم نامی شخص جان بحق ہوگیا۔

علاقائی ذرائع  سے موصول اطلاعات کے مطابق وحید ولد ابراہیم کا تعلق پہلے مسلح آزادی پسند تنظیم سے تھا لیکن کچھ عرصہ قبل انہوں نے فورسز کے سامنے سرنڈر کیا تھا۔

تاہم ابھی تک اس واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔