مند: فورسز کے ہاتھوں شہید غلام محمد کے 3 رشتہ دار لاپتہ

206

بلوچستان کے علاقے مند سے فورسز نے 3 افراد کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مند کے علاقے سورو میں پاکستانی فورسز نے ایک روز قبل رات کو بارا بجے گھر پر چھاپہ مارا، جس دوران فورسز نے خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور تین افراد کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے، جن کی شناخت غلام حسین ولد شکراللہ، فدا ولد شکراللہ اور اختر ولد شکراللہ کے ناموں  سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابقہ چیرمین شہید غلام محمد بلوچ کے رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ غلام محمد بلوچ کو بھی فورسز نے 2009 میں گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا تھا جس کے کچھ دن بعد ان کی لاش تربت کے علاقے مرگاپ سے برآمد ہوئی تھی۔