مغربی بلوچستان میں بلوچی زبان کا شاعرو ادیب قاتلانہ حملے میں جانبحق
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مغربی بلوچستان کے شہر سراوان شستون میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والا بلوچی زبان کا شاعر و ادیب سعید دہوار جانبحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مغربی بلوچستان کے شہر سراوان شستون میں 4جون کو بلوچی زبان کے شاعرو ادیب سعید دہوار پر نامعلوم مسلح افراد کیجانب سے حملہ کیا گیا تھا جس کے سبب وہ شدید زخمی ہوئیں تھے ، بعد میں انہیں زاہدان کے مرکزی ہسپتال لیجاکر آئی سی یو میں داخل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر 10جون کو وفات پاگئے۔
ادبی حلقوں کیجانب سے ایران میں بلوچ ادیب پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔