مغربی بلوچستان : ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو بلوچ نوجوان زخمی

242

مغربی بلوچستان میں ایک بار پھر ایرانی فورسز نے بلوچ نوجوانوں کو نشانہ بنایا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق مغربی بلوچستان میں ایرانی فورسز نے ایک خالی گاڑی پر فائرنگ کرکے اس میں سوار دو بلوچ نوجوانوں کو شدید زخمی کردیا ۔

زخمی ہونے والے دونوں نوجوانوں کے بارے علاقائی زرائع نے بتایا کہ وہ گاڑی میں اپنا ذاتی کاروبار کرتے ہیں ۔

دریں اثناء گذشتہ روز بھی ایرانی فورسز نے ایک بلوچ کی گاڑی کو جس میں وہ مقامی کمپنی سے منرل واٹر لیکر فروخت کرتا تھا کو فائرنگ کرکے نشانہ بنایا ۔