مشکے:فوجی آپریشن، درجنوں افراد آرمی کیمپ منتقل

161

مشکےالنگی میں فوجی آپریشن، متعددلوگ حراست کے بعد کیمپ منتقل

دی بلو چستان پوسٹ ویب نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق مشکے کے علاقے النگی میں آج  پاکستانی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے متعدد لوگوں کو حراست میں لینے کے بعد کیمپ منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے والے افراد کی شناخت مندرجہ ذیل ناموں سے ہوئی ہے۔

خدابخش ولد لشکری،  ظریف ولد خدابخش،  سید محمد ولداللہ بخش،  رحمت اللہ ولد خیرجان، علی احمد،  غلام محمد ولد عیدمحمد ،شکور ولدغلام محمد ،شریف، نجیب ولد سیدمحمد  ،جلال ولداللہ بخش۔ ،رحمت اللہ ولد دین محمد، حمیدولدرحمت اللہ، عبیدولد رحمت اللہ، محمد شریف ولد عیدو،  داد محمد ولد نائب،  امین،  کریم داد ولد شیرمحمد ،حسین ولداسلم،  سوالی،  شیرمحمد اور جان محمد سمیت دیگر کئی افراد  شامل ہیں جنکی شناخت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔