شنگر آرمی کیمپ پر حملہ کیا، بی ایل ایف

259

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل رات سرمچاروں نے ضلع واشک کے علاقے راغے شنگر میں پاکستانی آرمی کے مین کیمپ پر راکٹوں اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ آرمی کیمپ پر دو اطراف سے حملہ کیا گیا جس سے دو طرفہ فائرنگ شروع ہوا جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ اس میں فورسز کے دس سے زائد اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔