شفیق مینگل کے بعد سراج رئیسانی کو بھی ٹکٹ جاری

864

سابقہ ‘بلوچستان متحدہ محاذ’ کے چئیرمین سراج رئیسانی نے مستونگ سے الیکشن لڑنے کا ٹکٹ حاصل کر لیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تقریباََ دو ہفتے قبل بلوچستان متحدہ محاز کو نو مولود بلوچستان عوامی پارٹی میں ضم کرنے والے سراج رئیسانی نے مستونگ سے انتخابی ٹکٹ حاصل کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے پی بی ۳۵ مستونگ سے سراج رئیسانی کو اپنا اُمید وار منتخب کر کے ۲۰۱۸ کے عام انتخابات کے لیے ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

واضح رہے بلوچ قوم پرست جماعتوں اور مختلف حلقوں کی جانب سے شفیق مینگل اور سراج رئیسانی پر ڈیتھ اسکواڈ کی سربراہی کرتے ہوئے بلوچ طالب علموں کو اغواء کر نے ان پر انسانیت سوز تشدد کرنے کے بعد قتل کردینے جیسے سگین الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔

یاد رہے اپریل ۲۰۱۱ میں مستونگ کے علاقے میں سراج رئیسانی پر ایک حملے میں ان کے بیٹے اکمل رئیسانی ہلاک ہوئے تھے، جس کی زمہ داری آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔