سی پیک روٹ پر فورسز کی گشتی گاڑیوں پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

138

کیچ، ایرونک کے مقام پر سی پیک روٹ پر فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا: گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 22 جون کو سرمچاروں نے ضلع کیچ میں چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی روٹ پر ہیرونک کے مقام پر پاکستانی فوج کی دو گشتی گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملے میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور ان میں سوار تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

گہرام بلوچ نےکہا کہ بلوچستان کی آزادی تک یہ حملے جاری رہیں گے۔