خاران: گزشتہ روز فورسز پر حملے میں زخمی ہونے والی خاتون جانبحق

168

خاران میں گزشتہ روز فورسز پر حملے کے دوران زخمی ہونے والی خاتون جاں بحق

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ خاران کے مطابق گزشتہ روز فورسز پر حملے کے دوران زخمی ہونے والی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کوئٹہ میں جانبحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق خاران شہر میں گزشتہ روز فورسز پر مسلح افراد کیجانب سے حملہ کیاگیا، حملے کے دوران فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ اورگولہ باری کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہوگئیں تھے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کے کیمپ کے قریب واقع گھر میں ایک گولہ گرنے کی وجہ سے سے دو خواتین زخمی ہوگئی تھی جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک تھی، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج جانبحق ہوگئی۔

واضح رہے دوسری جانب بلوچ مسلح تنظیم کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا تھا کہ فورسز نے فائرنگ کرکے عام آبادیوں کو نشانہ بنایا۔