خاران کے علاقے لجے اور المرک میں فوجی آپریشن جاری

691

 

خاران کے علاقے لجے، المرک اور گردونواح میں فوجی نقل و حمل میں تیزی اور آپریشن کی اطلاعات موصول

دی بلوچستان پوسٹ نمائیندہ خاران کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لجے، المرک اور گردونواح کے علاقوں میں آج صبح سے بھاری فوجی نقل و حمل جاری ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقوں سے وقفے وقفے سے مارٹر گولوں کے فائر ہونے اور دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں اور فوجی قافلے و ہیلی کاپٹروں کو بھاری تعداد میں علاقے کی جانب جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق مذکورہ علاقوں میں گذشتہ طویل عرصے سے وقفے وقفے سے وسیع پیمانے کے فوجی آپریشن جاری ہیں۔ گذشتہ دنوں اسی علاقے میں فوج اور مسلح افراد کے بیچ جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں، جہاں ایک مسلح شخص کے جانبحق ہونے اور متعدد فوجی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی غیر مصدقہ خبریں موصول ہوئیں تھیں۔