خاران : لجّے میں فورسز کا آپریشن جاری

192

خاران شہر اور گرد و نواح میں فورسز کیجانب سے آپریشن جاری ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کے مطابق فورسز کیجانب سے خاران کے نواحی علاقے لجّے میں آپریشن کی گئی، جس کے دوران گھروں کی تلاشی لی گئی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق لجّے کے علاقے کو فورسز نے مکمل گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی لی۔

اہل علاقہ نے الزام عائد کیا ہے کہ دوران آپریشن لوگوں کو زد وکوب کرنے سمیت گھروں میں موجود اشیاء کی توڑ پھوڑ کی گئی ۔

دریں اثناء خاران شہر کے مختلف علاقوں میں گذشتہ کئی روز سے فورسز کی جانب سے آپریشن کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق خاران شہر کے مختلف علاقوں کلان، شیروزی، جوژان، واپڈا کالونی، شمالی سٹی اور تحصیل سر خاران میں سرچ آپریشن کی گئی، تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

خاران: گزشتہ روز فورسز پر حملے میں زخمی ہونے والی خاتون جانبحق