خاران شہر میں فورسز کا سرچ آپریشن

445

خاران کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیاہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خاران شہر کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کاآغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاران شہر کے مختلف علاقوں کو فورسزنے محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردی ہے۔ ان علاقوں میں واپڈا کالونی ، وارڈ نمبر7 ، کلان اور آس پاس کے دیگر علاقے بھی شامل ہیں۔

شہر کے تمام خارجی و داخلی راستوں کو سیل کرکے مزکورہ علاقوں میں آج بڑے پیمانے پر آپریشن کی اطلاعات ہیں اور گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔