حب چوکی: موسلادھار بارش ندیوں میں طغیانی، ٹریفک معطل

419
File Photo

حب چوکی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے آر ۔ سی ۔ ڈی شاہراہ پر ٹریفک معطل

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ لسبیلہ کے مطابق بلوچستان کے سب بڑے صنعتی شہر حب چوکی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی، جس کے باعث ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق حب چوکی اور گردونواح میں شروع ہونے والی تیز بارشوں کا سلسل بدستور جاری ہے، جس کے باعث چھوٹی بڑی ندیوں میں طغیانی نے سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرلی ہے۔

اسی طرح شہر کے بیچ سے گُذرنے والی دارو ندی میں سیلابی ریلے کی وجہ سے کوئٹہ کو کراچی اور سند ھ کے دیگر علاقوں سے جوڑنے والی مین آرسی ڈی شاہراہ پر ٹریفک کا نظام معطل ہوچکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ تسلسل ہفتے کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔