بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ13 جون کے دوپہر ایک بجے کے وقت سرمچاروں نے ضلع آواران، جھاؤ کے علاقے زیلگ میں فوجی چوکی پر راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ بعد میں شام کے چار بجے پاکستانی فوج نے سرمچاروں کا پیچھا کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران گجرو ندی میں سرمچاروں نے پاکستان فوج پر راکٹوں سے حملہ کیا جس سے فورسز کی گاڑی راکٹ لگنے سے ناکارہ ہوگئی ۔ ان حملوں میں پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان نے مزیدکہا کہ کل جھاؤ ہی میں کورک کے علاقے میں شام کے وقت فائرنگ کرکے ریاستی سرپرستی میں چلنے والی شدت پسند مذہبی تنظیم مسلح دفاع کے کارندے ملا محمد قاسم ولد محمد کو ہلاک کیا۔ وہ ریاستی ایماء پر بلوچ آزادی پسندوں کے خلاف سرگرم تھا اور انہیں اغواء اور قتل کرانے میں ملوث تھا۔ وہ علاقے میں آپریشن اور بلوچوں کے خلاف کارروائی میں پاکستانی فوج کا ہمکار تھا۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ ایسے تمام عناصر سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔ عام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ ان سے دور رہیں۔