تیس سالہ ایڈوکیٹ ضامن خان دمڑ کی لاش برآمد، وکلاء کا احتجاج

450

 کوئٹہ زیارت کراس بوستان سے تیس سالہ ایڈوکیٹ ضامن خان دمڑ کی لاش برآمد

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سنجاوی سے تعلق راکنے والے تیس سالہ ضامن خان دمڑ کی لاش کوئٹہ کے علاقے زیارت کراس سے برآمد ہوئی ہے.

تفصیلات کے مطابق نوجوان وکیل ضامن خان کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔

دریں اثناء ضامن خان کے قتل کے خلاف وکلاء برادری نے بلوچستان بھر میں عدالتی کاروائیوں کے بائیکاٹ اور ہڑتال کا اعلان کردیا ہے.