تمپ گرنیڈ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

147

دستی بم حملے میں پاکستانی فورسز کا 1 اہلکار ہلاک اور زخمی ہوا: جیئند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا سے رابطہ کر کے مذکورہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل شام کو تمپ رودبُن میں ہمارے ساتھیوں نے پاکستانی فوج کے چوکی پر ہنڈ گرینڈ سے حملہ کیا جس میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا.

جیئند بلوچ نے کہا کہ ہماری اس طرح کے حملے سرزمین بلوچ کی آزادی تک جاری رہینگے.