تمپ اور دشت میں فورسز پر حملے

247

تمپ اور دشت میں فورسز چیک پوسٹوں پر حملے

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے تمپ رود بن میں فورسز کے چیک پوسٹ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا.

علاقائی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ حملہ کرنے کے بعد جاہ وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں.

دریں اثناء دشت میں درکچور کے مقام پر مسلح افراد کی جانب سے فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ہے، تاہم نقصانات کے حوالے اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے.