تفتان :پولیس و لیویز کا رشوت خوری جاری ، مسافر و ٹرانسپورٹر پریشان

194

تفتان میں ٹرانسپورٹر و مسافر پولیس اور لیویز کی رشوت خوری سے تنگ آچکے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں  لیویز اور پولیس چیک پوسٹوں میں دوبارہ مسافر بسوں کو رشوت کے نام پر تنگ کیا جارہا ہے  جس سے مسافروں کو سخت تکلیف کا سامنا پڑتا ہیں ۔

تفتان ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن ترجمان کے مطابق سابق حکومت نے  کیا تھا کہ کسی بھی چیک پوسٹ پر مسافر کوچوں یا مال بردار گاڑیوں کو روک کر رشوت نہیں مانگ سکتا اب چونکہ حکومت اپنی مدت پوری کرکے ختم ہوچکی ہے تو لیویز اور پولیس چیک پوسٹوں پر مامور اہلکار مسافر کوچوں کو روک کر نت نئے بہانے کرکے مسافر کوچوں کو روک لیتے ہیں اور ناجائز تنگ کرکے رشوت مانگ لیتے ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ ہم ٹرانسپورٹر آئے روز کے بہانوں سے تنگ آچکے ہیں اور حکام بالا سے  اپیل کرتے ہیں  کہ ان چیک پوسٹوں پر مامور اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیکر کاروائی کریں تاکہ مسافر کوچوں کو چیکنگ کے نام پر تنگ کرنے کا سلسلہ ختم ہوسکیں اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو ہم تفتان روٹ پر چلنے والی تمام ٹرانسپورٹر انصاف حاصل کرنے کے لیے عدالت کا رخ کر ینگے۔