بی آر اے نے فورسز پر مختلف حملوں کی زمہ داری قبول کرلی

216

مند، آواران اور پنجگور میں پاکستانی فورسز پر حملے کئے: سرباز بلوچ

بلوچ مزاحمتی تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں مختلف کاروائیوں کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے آج ضلع آواران کے علاقے کولواہ، ڈنڈار میں آرمی کیمپ پر راکٹوں اور دیگر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری نقصان پہنچا۔

ترجمان کا مزید کہا کہ گزشتہ روز بلوچ سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے پروم مورو میں ایف سی کیمپ پر راکٹوں و چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو نقصان پہنچایا۔

سرباز بلوچ نے مند میں فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے مند کے علاقے گوک چیک پوسٹ کو بلوچ مزاحمت کاروں نے راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، متعدد راکٹ کیمپ کے اندر گرے اور کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا، راکٹ حملوں کے نتیجے میں فورسز کو بڑے پیمانے پر جانی نقصانان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

سرباز بلوچ نے بی آر اے کی جانب سے مسلح کاروائیوں کو جاری رکھنے کی عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کی کاروائیاں آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔