کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل، کئی اہم امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔
دی بلوچستان پوسٹ کو موصول اطلاعات کے مطابق پی بی 31 کوئٹہ پر پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر علی مدد جتک کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے،این اے 260 نصیرآباد جھل مگسی کچھی پر پی ٹی آئی کے صوبائی صدر یار محمد رند کے کاغذات نامزدگی مسترد ،این اے 260 پر سابق صوبائی وزیر عاصم کرد گیلو کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیئے گئے۔
پی بی 16جھل مگسی پر سردار خان رند کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے جبکہ پی بی10پر نواب میر عالی بگٹی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیئے گئے۔
اس کے علاوہ پی بی 42 خاران پر سابق وزیرداخلہ شعیب نوشیروانی اور بی این پی کے محمد اکرم بلوچ کے کاغذات بھی نامنظور۔
دوسری جانب پی بی 13 جعفرآباد سے سابق صوبائی وزیر میر فائق علی جمالی سمیت پی بی9 پر نوابزادہ گزین مری اور سابق سینیٹر محبت خان مری کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوگئے۔