کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر برقرار
دی بلوچستان پوسٹ ویب مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقہ جات میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 2 سے 3 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جبکہ مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے.
گزشتہ روز کوئٹہ میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ اور تربت میں 43، بارکھان میں 42، قلات میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.
واضح رہے شدید گرمی کے باجود بلوچستان کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کی خبریں موصول ہورہی ہے.