بلوچستان متحدہ محاز بلوچستان عوامی پارٹی میں ضم

342

بلوچستان متحدہ محاذ کو نومولود بلوچستان عوامی پارٹی میں ضم کر دیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعت کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال نے میڈیا کے سامنے اس بات کا اعلان کیا کہ بلوچستان متحدہ محاذ اب بی اے پی میں ضم کر دی گئی ہے۔

بلوچستان متحدہ محاز کے چیئرمین سراج رئیسانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یاد رہے کہ بلوچ قوم پرست الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ بلوچستان متحدہ محاز ریاست کی سرپرستی میں چلنے والی ایک ڈیتھ اسکواڈ ہے۔

اسی طرح خضدار کے ڈسٹرکٹ چیئرمین آغا شکیل درانی نے بھی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

دوسری جانب بی این پی مینگل کے مقتول رہنماء جمعہ خان رئیسانی کی بیٹی ہماء رئیسانی نے بھی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کرلی ہے۔ یاد رہے کہ جمعہ خان رئیسانی کو ریاستی سرپرستی میں چلنے والی ڈیتھ سکواڈ نے قتل کیا تھا۔

واضع رہے کہ بلوچستان کے دانشور و قوم پرست سیاسی حلقوں نے اس نئی پارٹی کے وجود میں آتے ہی اسے اسٹیبلشمنٹ کی تیار کردہ پارٹی قرار دیا تھا۔