جھاوٗ سے اغواء ہونے والا شخص خضدار سے بازیاب
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے جھاوٗ سے فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے سیٹھ محمد یعقوب ولد عید محمد سمالانی گزشتہ روز خضدار آرمی کیمپ سے بازیاب ہوگئے۔
سیٹھ یعقوب کو مئی کے مہینے کے دوران آپریشن فورسز نے اغواء کرلیا تھا۔ محمد یعقوب پیشے کے لحاظ سے دکاندار ہیں اور فورسز ۔نے ان کے دکان میں موجود سامان ضبط کرنے کے بعد نذرآتش کر دیا تھا