بلوچستان : شیرانی میں خسرے سے دو بچے جانبحق، درجنوں متاثر

171
فائل فوٹو

شیرانی کے علاقے ملا راغہ،سرہ ولمئی،غنڈئی میں خسرے کی وباء تین بچے جاں بحق درجنوں متاثرڈپٹی کمشنر شیرانی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات  کے مطابق کہ گذشتہ روز سے شیرانی کے علاقے ملاراغہ،سرہ ولمئی اور غنڈئی میں خسرے کی وباء سے تین بچے جس میں ملا میرو ساکن ملا راغہ کی 2بیٹیاں جن کی عمریں 3اور2سال اور سمیع اللہ ساکن ملا راغہ کا بیٹا جس کی عمر 40دن بتائی گئی جاں بحق ہوئے ہیں ۔

 ڈپٹی کمشنر شیرانی عبدالخالق مندوخیل نے کہا  کہ متعلقہ علاقوں میں خسرے کی وباء کی اطلاعات موصول ہوئی ہے جس پر متاثرہ علاقوں میں ہنگامی طور پر محکمہ صحت کی ٹیمیں راوانہ کردی گئی ہے ۔

تاہم ٹیموں کی واپسی تک ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کرسکتے ۔