بلوچستان: زعمران سے فورسز کے ہاتھوں 7 افراد لاپتہ 

208

بلوچستان کے علاقے زعمران میں فورسز کے ہاتھوں سات افراد گرفتاری بعد لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے زعمران میں فورسز نے دوران چھاپے سات افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیے.

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے کل زعمران کے علاقے مرگوتی میں آپریشن کرتے ہوئے سات افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا جن کہ شناخت ملنگ ولد عطا اللہ، عبدالقادر ولد خان محمد، امام ولد حمل، طارق ولد حبیب اللہ، غوث بخش ولد قادر بخش، منیر ولد حیات اور رشید ولد حیات کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

جبکہ علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فورسز کے اہلکاروں نے دوران چھاپے گھروں کی چادر و چار دیواری پامال کرتے پوئے خواتین و بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے.